ضلعی عدالتوں کی نئے جوڈیشل کمپلیکس منتقلی تاحکم ثانی روک دی گئی

June 03, 2023

اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی دارالحکومت کی ضلعی عدالتوں کی نئے جوڈیشل کمپلیکس میں منتقلی ایک بار پھر روک دی گئی۔ رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے ضلعی عدالتوں کی منتقلی تاحکم ثانی روکنے کے احکامات جاری کر دئیے۔ ادھر سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اسد نوید بھٹی ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچہری کی نئے جوڈیشل کمپلیکس منتقلی سے قبل وکلا اور سائلین کے لئے سہولتیں مکمل کی جائیں گی۔