قادیانی ختم نبوت سے انکار کی وجہ سے اسلام سے خارج ہیں، علما

June 03, 2023

لاہور(خصوصی رپورٹر) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیزالرحمن ثانی، مبلغ لاہور مولانا عبدالنعیم، مولانا سید عبداللہ شاہ، ومولانا محبوب الحسن طاہر، مولانا عبدالعزیز نے جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کا بنیادی عقیدہ اور شریعت محمدی کی اساس اوربنیاد ہے۔ قادیانی ختم نبوت سے انکار کی وجہ سے دائرہ اسلام سے خارج ہیں۔ختم نبوت کا تحفظ در اصل آپؐکی ذات اقدس کا تحفظ ہے۔ امت مسلمہ اپنی ساخت اور اپنے کردار و عمل سے ایک عالمی برادری کی حیثیت رکھتی ہے۔ عقیدۂ ختم نبوت نے امت مسلمہ کو وحدت کی لڑی میں پرودیا ہے، اسلام کا رشتہ وہ مضبوط رشتہ ہے جو قوم و ملک اور خطہ سے بالاتر ہوکر قائم ہوتا ہے، مسلمان جہاں بھی ہوں وہ آپس میں بھائی بھائی ہیں۔