مزید 8 ہزار سے زائد پروموشنز کی جا رہی ہیں، آئی جی پنجاب

June 03, 2023

لاہور (کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے کہ آئندہ دنوں میں تمام اضلاع میں مزید 8 ہزار سے زائد پروموشنز کی جا رہی ہیں۔ فورس کی ویلفیئر کیلئے پائیدار سسٹم تشکیل دیا جا چکا ہے، اب قیادت کی تبدیلی سے سپاہ کی ویلفیئر و پروموشنز متاثر نہیں ہوں گی۔ ان خیالات کا اظہار آئی جی پنجاب نے گزشتہ روز سنٹرل پولیس آفس میں مختلف ریجنز اور اضلاع کے افسران واہلکاروں کو بہترین کارکردگی پر انعامات دینے کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ایس پی سی آر اولاہور عائشہ بٹ سمیت مختلف اضلاع و یونٹس کے سپروائزری افسران کو تعریفی اسناد سے نوازا جبکہ کانسٹیبل سے انسپکٹر رینک کے 381 افسران و اہلکاروں کو 40 لاکھ سے زائد کیش انعامات اور تعریفی اسناد دی گئیں۔دریں اثنا آئی جی نے نئے شوز،ونٹر جیکٹس، اینٹی رائٹ فورس شیلڈز خریدنے کی منظوری دے دی ۔ پولیس یونیفارم و دیگرسامان کیلئے7 کروڑ 76لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کردیے گئے۔