ٹائمز ہائر ایجوکیشن امپیکٹ رینکنگ سرکاری یونیورسٹیوں کے اعزازات

June 03, 2023

لاہور(جنرل رپورٹر،خصوصی رپورٹر)ٹائمز ہائر ایجوکیشن امپیکٹ رینکنگ کی جاری کردہ تازہ ترین درجہ بندی میں لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی پنجاب کی تمام سرکاری اور نجی شعبے کی یونیورسٹیوں میں پہلے نمبر پر آ گئی۔ پاکستان کی تمام سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں میں تیسری جبکہ تمام خواتین کی یونیورسٹیوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ دنیا بھر میں مجموعی طور پر 301-400 کی متاثر کن درجہ بندی حاصل کی ہے۔فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی نے رینکنگ میں عالمی سطح کی ٹاپ 800 سے 1000 یونیورسٹیوں میں نمایاں مقام حاصل۔ کر لیا ۔ پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیز میں پہلے نمبر پر اور پاکستان میں تیسرے نمبر پر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہوا ہے۔ یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز نے رینکنگ میں پنجاب کی سرکاری جامعات میں دوسری ، پاکستان بھر کی سرکاری جامعات میں چوتھی جبکہ دنیا بھرکی جا معا ت میں 401-600 کی نما یا ں پو زیشن حا صل کر لی ہے۔