مریض بچے کی ہلاکت و تشددکامعاملہ ڈاکٹرز کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری رہی

June 03, 2023

لاہور(جنرل رپورٹر)چلڈرن ہسپتال میں مریض بچے کی ہلاکت اور لواحقین کی جانب سے ڈاکٹر کو تشدد کا نشانہ بنانے کے خلاف پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری رہی، جمعہ کے روز شعبہ آؤ ٹ ڈورکا مکمل بائیکاٹ کیا۔ پی ایم اے نے بھی پریس کانفرنس میں ہڑتال کی حمایت کی ہے۔