سائنسی معلومات

June 04, 2023

1۔ چاند پر بھی دن رات ہوتے ہیں اور چاند کا ایک دن اور ایک رات ہمارے دو ہفتوں کے برابر ہیں۔

2۔ اسٹار فش کی ٹانگیں اگر کاٹ دی جائیں تو وہ دوبارہ نمودار ہوجاتی ہیں۔

alimeter -3 ایسا آلہ ہے جو ہوائی جہاز کی سطح سمندر سے بلندی ناپنے کے کام آتا ہے۔

4۔ لیوائزے (1743-1799) نے دریافت کیا کہ پانی آکسیجن اور ہائڈروجن سے مل کر بنتا ہے۔ یہی ساینسدان تھا جس نے آکسیجن بھی دریافت کی تھی۔

5۔ صفر مطلق سرجہ حرارت 273C یا 0k کو کہتے ہیں جو کہ انتہائی ٹھنڈا درجہ حرارت ہے۔ اسے Absolute zero بھی کہتے ہیں۔

6۔ سائنس میں ناپ کے یونٹ کو CGS کہا جاتا ہے جو کہ سینٹی میٹر، گرام اور سیکنڈ کا مخفف ہے۔

7۔ چاند کی کشش کی وجہ سے سمندر میں مدوجزر اٹھتا ہے۔ اگر چاند سورج کی روشنی کو منعکس کرنا بند کردے تو ہمیں اس کا 1.33 سیکنڈ بعد علم ہوگا۔

8۔ Optophone ایسا آلہ ہے ،جس سے اندھے لوگ اخبار و کتب پڑھ سکتے ہیں۔

9۔ Hydrosphere زمین کی سطح پر پانیوں کے ہر قسم کے مجموعے کو کہتے ہیں۔

10۔ چیونٹی کے کاٹنے سے جلن فارمک ایسڈ کی وجہ سے ہوتی ہے۔