فرسودہ نظام کے محافظوں کی تبدیلی بہت ضروری، خالد مقبول

June 04, 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان حیدرآباد میں ذمہ داران کی تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا ۔ جس سے کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے محافظ قابل تعریف جبکہ نظام کے محافظ باعث شرمندگی ہیں ہم اس نظام کے خلاف ہیں اور سمجھتے ہیں کہ اس فرسودہ نظام کے محافظوں کی تبدیلی بہت ضروری ہے ، ایم کیو ایم پیشہ وار سیاسی جماعت نہیں ایک منفرد سیاسی جماعت ہے ، یہ ایک تحریک اور سیاست اس کا ایک حصہ ہے تو درست ہوگا ،انسان اپنے جسم اور روح کی پرورش کرتا ہے اور ایم کیو ایم روح کی پرورش کا نام ہے، اعلی کردار کے منتخب نمائندے صرف اور صرف اعلی کردار کے کارکنوں کو جنم دیتے ہیں ایم کیو ایم وہ سیاسی جماعت ہے جہاں اجتماعی مفادات ذاتی مفادات سے کہیں زیادہ اہم ہوتے ہیں، ہمیں فیصلہ کرنا ہوگا کہ ہم صلاحیتوں کو پروان چڑھائیں گے یا سفارش کو کیوں کہ سفارش نااہل لوگوں کی ہوتی ہے اور صلاحیتوں سے مالا مال لوگ اپنی قوم اور تنظیم کو مرتبہ اور عزت دلاتے ہیں،کارکنان قوم کے لیڈر ہیں ،لیڈر کو سمجھانا اور سمجھنا اچھی طرح آنا چاہیے کیونکہ قوم کا ہم پر احسان ہے کہ وہ ہمیں مسلسل ووٹ کی طاقت سے کامیاب کر اتی آرہی ہے ہمیں اپنی قوم اور آنے والی نسلوں کے لیے بہت محنت کرنی ہے اور انشاءاللہ بہت جلد اندھیروں کی رات ختم ہوگی اور حق پرستی کا سورج طلوع ہوگا۔