اسحٰق ڈار بجٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کے لئے رہائشی و کمرشل پلاٹس اسکیم متعارف کرائیں گے

June 04, 2023

ٹوکیو(عرفان صدیقی) اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خوشخبری ،وزیر خزانہ اسحق ڈار آئندہ ہفتے پیش کیے جانے والے بجٹ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے اسلام آباد کے قیمتی سیکٹرز میں رہائشی و کمرشل پلاٹس کی اسکیم متعارف کرانے جارہے ہیں ، یہ اسکیم صرف بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے مخصوص ہے ،جس کی قیمت ڈالروں میں ادا کی جاسکے گی، جس سے نہ صرف پاکستان میں ذرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا بلکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو دارالحکومت کے اہم علاقوں میں رہائشی و کاروباری زمین بھی میسر آسکے گی ۔ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسحق ڈار نے ملک کو آئی ایم ایف کی جانب سے قرض نہ ملنے کی صورت میں پلان بی پر عملدارامد شروع کردیا ہے اور ایسے کئی منصوبے شروع کیے جارہے ہیں ،جس سے پاکستان کو براہ راست ذرمبادلہ حاصل ہوسکے اس حوالےسے دارالحکومت میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے زمین کی قیمت ڈالرز میں ڈیمانڈ کی جارہی ہے۔