”معیشت“ پر ماہرین اور کاروباری افراد کی ”گریٹ ڈیبیٹ“ آج ”جیونیوز“ پر دیکھیں

June 04, 2023

کراچی (جنگ نیوز) پاکستان اس وقت انتہائی مشکل معاشی صورتحال سے دو چار ہے جبکہ عوام بھی مہنگائی کی چکی میں بری طرح پس چکے ہیں، روپے کی قدر گرتی جارہی ہے۔ حکومت ترقی کے دعوے کررہی ہے جبکہ ادارے منفی معاشی اشاریئے پیش کررہے ہیں۔ درآمدات، برآمدات، سرکلر ڈیٹ میں بہتری لانے کیلئے حکومت آئندہ کیا لائحہ عمل اپنائے گی؟۔ یہ تمام وہ سوالات ہیں جو اس وقت ہر پاکستانی کے ذہن میں گردش کررہے ہیں۔ اِسی حوالے سے ”جیونیوز“ نے اپنے ناظرین کیلئے ایک ”گریٹ ڈیبیٹ“ کا اہتمام کیا ہے جس میں ملک کے نامور اور اہم ترین معاشی ماہرین و کاروباری افراد شرکت کریں گے۔ طویل دورانیئے پر مشتمل اس مباحثے میں مفتاح اسماعیل، عارف حبیب، اشفاق تولہ، خرم شہزاد، ظفر مسعود، علی ٹبہ، غیاث خان، علی حسنین اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ سینئر صحافی، تجزیہ کار اور اینکر پرسن شہزاد اقبال کی میزبانی میں ”گریٹ ڈیبیٹ“ اتوار کی شام 6 بجے سے رات 9 بجے تک ”جیونیوز“ سے نشر کی جائے گی۔