سپریم کورٹ ملازمین کا اسپیشل جوڈیشل الاؤنس بحال، نوٹیفکیشن جاری

June 04, 2023

اسلام آباد ( آن لائن ) چیف جسٹس آف پاکستان نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے گریڈ ایک تا 22 تک کے تمام ملازمین و افسران کو تین بنیادی تنخواہوں کے برابر اسپیشل جوڈیشل الاؤنس کا اہل قرار دیدیا ہے۔ ڈپٹی رجسٹرار ایڈمن سپریم کورٹ سید شیر افغان کے دستخطوں سے جاری 31 مئی کے نوٹیفکیشن کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی طرف سے سپریم کورٹ کے تمام ملازمین کیلئے اسپیشل جوڈیشل الاؤنس ( تین بنیادی تنخواہیں ) دینے کی منظورہ دیدی ہے۔ مذکورہ جوڈیشل الاؤنس پہلی دفہ 24 نومبر 1992 کو منظور کیا گیا تھا جسے بعد ازاں فریز کر دیا گیا تھا۔