بجٹ میں مختلف اشیاء پر ٹیکس بڑھانے اور برقرار رکھنے کی تجویز

June 04, 2023

اسلام آباد (این این آئی)آئندہ مالی سال کے بجٹ میں مختلف اشیاء پر ٹیکس بڑھانے اور برقرار رکھنے کی تجویز ہے۔ ذرائع ایف بی آر کے مطابق آئندہ بجٹ میں بچوں کے امپورٹڈ دودھ پر سیلز ٹیکس بڑھانیکی تجویز ہے جسکے تحت امپورٹڈ ڈبے کے دودھ پر سیلز ٹیکس 12 سے بڑھا کر 18 فیصد کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق ڈبے میں بند گوشت اور مچھلی پر سیلز ٹیکس 18 فیصد کرنے کی تیاریاں جارہی ہیں جبکہ ڈبے میں بند مرغی اور اس کی دیگر اشیاء پر بھی سیلز ٹیکس 18 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔ ذرائع کے مطابق روز مرہ استعمال کی اشیاء پر سیلز ٹیکس 18 فیصد پر برقرار رکھا جائیگا جبکہ چائے، چینی، جام، جیلی پر بھی سیلز ٹیکس کی شرح 18 فیصد پر برقرار رکھنے کی تیاری کی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق صابن، سرف، برتن دھونے کے لیکوڈ، ٹوتھ پیسٹ، ٹوتھ برش اور ماؤتھ فریشنر پر سیلز ٹیکس 18 فیصد برقرار رکھنے کا امکان ہے۔