ٹائفائیڈ ایکس ڈی آر کے کیسز میں اضافہ،ویکسین مہم شروع کرنے کا فیصلہ

June 04, 2023

کراچی (آن لائن) محکمہ صحت نے دوبارہ ٹائفائیڈ ویکسین شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ، آئندہ چند روز میں ٹائیفائیڈ ویکسی نیشن مہم کا شیڈول جاری کردیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق ٹائیفائیڈ ایکس ڈی آر کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ کے پیش نظر محکمہ صحت سندھ نے دوبارہ ٹائفائیڈ ویکسین شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں ٹائیفائیڈ ویکسینیشن مہم کا شیڈول جاری کیا جائے گا۔نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کی ٹائیفائیڈ ایکس ڈی آر کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے ، جس میں بتایا گیا ہے کہ ابتدائی چار ماہ میں ٹائفائیڈ ایکس ڈی آر کے 335 کیسز رپورٹ ہوئے۔