سندھ ہائیکورٹ، لاپتہ شہریوں کی عدم بازیابی پر تحقیقات جاری رکھنے کا حکم

June 04, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے طویل عرصے سے لاپتہ شہریوں کا سراغ نہ لگانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جے آئی ٹی، صوبائی ٹاک فورس اور پولیس تحقیقات جاری رکھنے کا حکم دیدیا۔، 10 سال سے شوہر لاپتہ ہے بچے پوچھتے ہیں کیا جواب دوں؟ متاثرہ خاتون۔تفصیلات کےمطابق جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی مین دو رکنی بنچ کے روبرو لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ شہری ریاست اللہ، واجد حسین، محمد یاسین، آصف خان، کامران، عمر زمان اور دیگر کے اہلخانہ عدالت میں پیش ہوئے۔