برطانیہ، اسکولوں میں جنسی تعلیم کے نصاب کا ماہرین کے پینل کے ذریعے جائزہ لینے کا فیصلہ

June 04, 2023

لندن(نیوز ڈیسک)برطانیہ نے اسکولوں میں جنسی تعلیم کے نصاب کا ماہرین کے پینل کے ذریعے جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق برطانیہ کے اسکولوں میں جنسی تعلیم کا جائزہ لینے کے لیے ماہرین پر مشتمل پینل قائم کریا گیا جس میں ستمبر میں تازہ ترین رہنمائی کی جائے گی تاکہ کوئی بھی پریشان کن یا نامناسب مواد طلباء تک نہ پہنچنے کی یقین دہانی کرلی جائے۔یہ جائزہ ٹیچنگ یونینز کے خدشات کے پیش نظر کیا جا رہا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ بچوں کو ایسے تصورات سکھائے جا رہے ہیں جسے سمجھنے کیلئے وہ بہت چھوٹے یا ان کی عمر اس کے لیے نامناسب ہے۔ اس سے قبل کنزرویٹو کی رکن اسمبلی مریم کیٹس نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ بچوں کو نامناسب تصاویر کی مدد سے اورل سیکس سے متعلق اسباق اور اس دوران اپنے پارٹنر کو کس طرح دم گھٹنے سے بچایا جاسکتا ہے، سکھایا جاتا ہے۔جس پر برطانوی وزیراعظم رشی سوناک نے مارچ میں اعلان کیا تھا کہ اسکولوں میں جنسی تعلیم کے نصاب پر نظرثانی کی جائے گی۔تاہم 50سے زائد چیرٹی اداروں نے حکومت کے جنسی تعلیم کے نصاب پر نظرثانی کے اقدام کو سیاسی فیصلہ قرار دیا۔سیکرٹری تعلیم گیلین کیگان نے کہا کہ بچوں کی فلاح و بہبود اور ان کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اور میں ان رپورٹوں کے بارے میں والدین اور اساتذہ کے خدشات کا اظہار کرتا ہوں کہ اسکولوں میں نامناسب اسباق پڑھائے جا رہے ہیں۔دوسری جانب نیشنل ایسوسی ایشن آف ہیڈ ٹیچرز کے پالیسی ڈائریکٹر نے مارچ میں کہا تھا کہ یہ یاد رکھنے کی بات ہے کہ موجودہ نصاب کو وسیع مشاورت سے مشروط کیا گیا تھا۔