9 مئی کے واقعے سے دنیا بھر میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی، اسد سجاد بٹ

June 04, 2023

لیڈز (پ ر)پاکستان مسلم لیگ ن نارتھ اینڈ ہمبھبر سائیڈ کے صدر اسد سجاد بٹ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی گزشتہ حکومت نے اپنی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک کو معاشی طور پر مفلوج کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک آج جن حالات سے گزر رہا ہے یہ سب تحریک انصاف کی حکومت کی ناقص کارکردگی کا نتیجہ ہے۔ اسد بٹ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت نے اپوزیشن کے خلاف انتقامی کارروائیاں کرتے ہوئے جھوٹے، من گھڑت اور بے بنیاد مقدمات بنائے۔ مسلم لیگ نون کے قائدین کو بلاوجہ کئی کئی ماہ جیلوں میں بند رکھا انہوں نے کہا کہ نو مئی کو تحریک انصاف کے کارکنوں نے اپنے قائدین کے ساتھ مل کر ملکی مفادات کو نقصان پہنچایا اور فوجی تنصیبات کو آگ لگائی اور انہوں نے وہ کر دکھایا جو دشمن بھی نہیں کرسکتا تھا ۔اسد بٹ نے مزید کہا کہ 9 مئی کے واقعے سے دنیا بھر میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نون بہت جلد افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ایک تقریب کا اہتمام کرے گی