پشاور‘ موٹرسائیکل سوار رہزن ایک شخص سے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے

June 04, 2023

پشاور (جنگ نیوز)دو موٹرسائیکل سوار رہزنوں نے تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود میں ایک شخص سے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔گزشتہ روز ملنگ شاہ سکنہ موتی محلہ شاہ قبول سرحد دارالعلوم کے قریب پیدل جارہا تھا وہ اپنے موبائل پر باتیں کر رہا تھا اس دوران دو موٹرسائیکل رہزن اس سے موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔ بھانہ ماڑی پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔