جعلی کھاد و زرعی ادویات کی خرید و فروخت میں ملوث مافیا کیخلاف ایکشن کا فیصلہ

June 04, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر ) ضلعی انتظامیہ کا ضلع بھر میں جعلی کھاد اور ناقص زرعی ادویات کی خرید و فروخت میں ملوث مافیا کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تشکیل دی گئی ٹاسک فورس نے گزشتہ روز ضلع بھر میں زرعی ادویات کی فیکٹریوں، دکانوں اور گوداموں کی انسپکشن کی، اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد فیاض علی جتالہ اور اسسٹنٹ کمشنر جلال پور پیر والا مرزا رحیل کی سربراہی میں محکمہ زراعت کی ٹیموں نے اپنی متعلقہ تحصیلوں میں زرعی ادویات اور کھاد کی کوالٹی کا معائنہ کیا، ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے کہا کہ حکومت پنجاب نے کسان بھائیوں کو ریلیف دینے کے لیے جعلی زرعی ادویات اور جعلی کھاد فروخت کرنے والے مافیا کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا ٹاسک دیا ہے، اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ زراعت کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو اپنی تحصیلوں میں روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کر کے رپورٹ پیش کرینگی۔