سٹیٹ لائف انشورنس کے زیراہتمام لکی ڈراکی تقریب

June 04, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) سٹیٹ لائف انشورنس کارپویشن ملتان کے ریجنل چیف رمضان شاہد اور زونل سربراہ شازیہ پرویز نے کہا ہے کہ بچت اور تحفظ کا پیغام گھر گھر پہنچایا جائے تاکہ لوگوں کے معاشی مستقبل کا تحفظ ہو سکے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسٹیٹ لائف انشورنس کارپویشن ملتان کے زیر اہتمام لکی ڈرا کی تقریب کے دوران کیا، انہوں نے مزید کہا کہ بیروگاری کے خاتمے کیلئے اسٹیٹ لائف میں موجود شاندار مستقبل کی تشہیر کی جائے، تقریب میں صدر ایریا منیجرز ایسوسی ایشن ہمایوں سعید اور صدر فیلڈورکرز ایسوسی ایشن عمران بخاری نے بھی اظہار خیال کیا۔