وارداتوں میں متعدد شہری موبائل فونزاور طلائی زیورات سے بھی محروم

June 04, 2023

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اسلام آبادکے مختلف علاقوں میں ہونے والی وارداتوں میں شہریوں کو 5گاڑیوں 11موٹرسائیکلوں، موبائل فونز، طلائی زیورات اورنقدی وغیرہ سے محروم کردیاگیا۔تھانہ بھارہ کہوکے علاقہ میں رسول شریف اپنے کزن وقاص کے ہمراہ اپنی گاڑی میں بنک سے 35لاکھ روپے نکلواکر پہنچاتو دوموٹرسائیکل سوار آگئے جوگن پوائنٹ پر ان سے رقم چھین کرفرارہوگئے۔تھانہ شالیمارکے علاقہ ایف الیون ٹومیں سٹورسے دوموٹرسائیکل سوارگن پوائنٹ پر2لاکھ 40ہزارروپے ،تھانہ رمناکے علاقہ جی الیون ون میں تین نامعلوم ملزمان گن پوائنٹ پراویس اصغرسے دوموبائل اور8ہزارروپے ،تھانہ گولڑہ کے علاقہ شاہ اللہ دتہ میں تین نامعلوم ملزمان محمدساجدسے گن پوائنٹ پر اس کاموٹرسائیکل اورموبائل ،تھانہ سنبل کے علاقہ جی 13فورمیں دونامعلوم لڑکے گن پوائنٹ پرمحمدوسیم سے اس کاموبائل اور24سوروپے چھین کرلے گئے ۔تھانہ سبزی منڈی کے علاقہ سی ڈی اے سٹاپ کے قریب مرغی سپلائی کرنے والے سدھیراحمد کی گاڑی روک کر3موٹرسائیکل سوارگن پوائنٹ پراس سے اڑھائی لاکھ روپے ،موبائل ، شناختی کارڈوغیرہ اورایک اور پک اپ گاڑی والے مزمل حسین سے پانچ ہزارروپے اورموبائل ،تھانہ سبزی منڈی کے علاقہ آئی ٹین تھری میں تین موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پرقیصرعلی سے موبائل ، تین کلائی گھڑیاں اورپانچ ہزارروپے ،تھانہ شمس کالونی کے علاقہ سری نگرہائی وے پرنثاراحمدسے دوموٹرسائیکل سوارگن پوائنٹ پراس کاموبائل اورگھڑی ،تھانہ نون کے علاقہ میں حیات الرحمٰن اپنی گاڑی میں دوساتھیوں کے ہمراہ آرہاتھاکہ پٹرول پمپ کے قریب تین موٹرسائیکل سوارگن پوائنٹ پران سے5موبائل فون ،تین کلائی گھڑیاں ،اورانگوٹھی وغیرہ،تھانہ کورال کے علاقہ میں دونامعلوم ملزمان گن پوائنٹ پرسیدمبشرحسن سے20ہزارروپے اورموبائل ،تھانہ کورال کے علاقہ میں حسن حبیب کی والدہ کوپیلی ٹیکسی میں سوار دوخواتین اورایک مردنے لفٹ دے کراسلحہ کی نوک پرزدوکوب کیا اوران سے موبائل ،چارہزارروپے اورطلائی انگوٹھی ،تھانہ کورال کے علاقہ کورال چوک میں دوموٹرسائیکل سوار گن پوائنٹ پرمحمدنعمان کاموبائلچھین کرفرارہوگئے۔تھانہ کھنہ کے علاقہ کھنہ پل کے نیچے حارث مصطفیٰ سے دوموٹرسائیکل سواروں نے اس کاموبائل چھین لیا،ملزمان نےعمیر،فہدراجہ ،مزمل حنیف ،اوردانش سلیم سے بھی واردات کی۔تھانہ شہزادٹاؤن میں علاقہ میں راشدعباسی کاموبائل گاڑی کے ڈرائیورنے چوری کرلیا،تھانہ انڈسٹریل ایریاکے علاقہ آئی نائن ٹومیں نامعلوم موٹرسائیکل سوارمحمدعزیزکاموبائل ،تھانہ انڈسٹریل ایریاکے علاقہ فیض آبادمیں نامعلوم ملزم محمدعارف اعجازکاموبائل ،تھانہ انڈسٹریل ایریاکے علاقہ آئی جے پی روڈپردوموٹرسائیکل سوار حمزہ خان کاموبائل ،تھانہ کراچی کمپنی کے علاقہ جی نائن فورمیں ایک کارمیں سوارنامعلوم ملزمان منیرمسیح سے ڈیڑھ لاکھ روپے ،شناختی کارڈ وغیرہ چھین کرلے گئے۔تھانہ کوہسارکے علاقہ میں مسجدابوبکر صدیق ؓکی پارکنگ میں کھڑی محمدخادی جان کی گاڑی سے 15لاکھ روپے چوری کرلئے گئے ۔تھانہ کوہسارکے علاقہ بلیوایریامیں پارکنگ میں کھڑی محمدسیرت ناصرکی گاڑی میں سے موبائل ،لیپ ٹاپ ،کریڈٹ کارڈوغیرہ چوری کرلئے گئے ۔