میسی کی فرنچ کلب سے راہیں جدا، سعودی عرب رخ کرنیکا امکان

June 05, 2023

پیرس (جنگ نیوز) ارجنٹائن فٹ بال اسٹار لیونل میسی کی فرنچ کلب پی ایس جی سے راہیں جدا ہوگئی ہیں۔ امکان ہے وہ سعودی عرب کا رخ کرسکتے ہیں۔ہفتے کی شب لیگ ون کے آخری میچ میں پی ایس جی کے کلیرموں کے خلاف میچ کے بعد وہ ٹیم سے الگ ہوگئے، میچ میں اسے شکست ہوئی لیکن کلب نے لیگ کا ٹائٹل ریکارڈ گیارہویں بار اپنے نام کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میسی کو سعودی عرب کے الہلال فٹ بال کلب کا حصہ بننے کیلئے40کروڑ یورو کی پیشکش ہوچکی ہے۔دریں اثنا الاتحاد کلب نے مشہور فرانسیسی فٹ بالر کریم بنزیما سے دو سال کا معاہدہ کر لیا ہے۔ وہ الاتحاد کلب کوبطور فری ایجنٹ جوائن کریں گے۔