یوکرین کا روس پر اناج کی ترسیل میں رکاوٹ کا الزام

June 05, 2023

کیف (نیوز ڈیسک) یوکرینی حکام نے روس پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ تمام بندرگاہوں پر اناج سے بھرے جہازوں کو رجسٹریشن سے روک رہا ہے۔ یوکرین کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن میں رکاوٹ سے بحیرہ اسود میں اجناس سے بھرے جہازوں کا رش لگ گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان نے یوکرینی الزامات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ روس نے یوکرینی برآمدات کھولنے کو پابندیوں کے خاتمے سے مشروط کردیا ہے۔ ماسکو کا کہنا ہے کہ روسی اناج اور کھاد پر عائد پابندیوں کے خاتمے تک یوکرین کی برآمدات بحال نہیں کی جائیں گی۔ دوسری جانب یوکرین نے روس کے سرحدی شہر بلگراد پر میزائل حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3روسی شہری زخمی ہوگئے۔ روسی حکام کا کہنا ہے کہ یوکرین نے شہر کے مضافات میں میزائل داغے ۔ حملے میں انتظامی اور رہایشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل روس نے مشرقی یوکرین اور دارالحکومت کیف پر میزائل داغے تھے،جس کے نتیجے میں 3افراد ہلاک اور 16زخمی ہوئے تھے۔ بمباری میں کئی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچاتھا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی شہر پر حالیہ حملہ یوکرینی دارالحکومت پر بمباری کا جواب تھا۔