144فلور ملز کو سرکاری گندم کوٹہ مل گیا، جڑواں شہروں میں آٹا سستا ہونے لگا

June 05, 2023

راولپنڈی(خبر نگار خصوصی)راولپنڈی اسلام آباد کی 144فلور ملز کو سرکاری گندم کا کوٹہ مل گیا جس کے بعد جڑواں شہروں کی اوپن مارکیٹ میں آٹا سستا ہونے لگا ہے۔شہر کی اوپن مارکیٹ میں اب تک آٹے کی قیمت میں 45روپے فی کلو کمی ہوئی ہے جبکہ فائن آٹے کی قیمت میں بھی 35روپے فی کلو کمی ہوئی ہے۔ آٹا ڈیلرز ایسو سی ایشن کے صدر ظہور بھٹی کے مطابق فائن آٹے کی 80کلو والی بوری پر 2500جبکہ آٹے کی 79کلو والی بوری پر 3500سے زائدکمی ہوچکی ہے جس کے بعد روٹی نان کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔