خواتین یونیورسٹی ملتان اور لاہور کے امپیریل کالج آف بزنس سٹڈیز کے مابین ایم او یو سائن

June 05, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر ) خواتین یونیورسٹی ملتان اور لاہور کے امپیریل کالج آف بزنس سٹڈیز کے مابین نصابی اور غیرنصابی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے ایم او یو سائن ہوگیا، اس سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ویمن یونیورسٹی کیوائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی اور امپریل کالج کی ریکٹر ڈاکٹر طاہرہ عزیز مغل نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے،اس موقع پر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی کا کہنا تھا کہ یہ ایم او یو دونوں اداروں کے درمیان تعلیمی تعاون کو فروغ دینے میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔