ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، شکایات کے فوری ازالے کیلئے خصوصی آپریشن سکواڈ تشکیل

June 05, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر کی ہدایت پر چیف ایگزیکٹیوآفیسر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی شاہد یعقوب نے عوامی شکایات کے فوری ازالے کیلئے خصوصی آپریشن سکواڈ تشکیل دے دیا ہے جو کہ اتوار کی چھٹی سمیت تمام تہواروں پر 24 گھنٹے عوامی شکایات پر صفائی آپریشن کرے گا، گزشتہ روز ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے سوشل میڈیا پیجز پر موصول ہونے والی تعلیمی اداروں کے سامنے خالی پلاٹس پر گندگی کے ڈھیروں کے شکایات پر کمپنی نے بھرپور نوٹس لیتے ہوئے چھٹی کے باوجود بھرپور صفائی آپریشن کیا اور دو گھنٹے میں کوڑے کے ڈھیر صاف کرکے شہری کی شکایت کا ازالہ کیا،قبل ازیں ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے شاہین مارکیٹ میں واقع عارضی ٹرانسفر سٹیشن پر بھی بھاری مشینری کے ساتھ آپریشن کیا اور تمام کوڑا کرکٹ فوری طور پر اٹھا کر لینڈ فل سائٹ پر منتقل کیا، چیف ایگزیکٹیو آفیسر کا مزید کہنا تھا کہ شہری علاقوں میں واقع 80 سے زائد خالی پلاٹس پر عرصہ دراز سے لگے کوڑے کے ڈھیروں کو صاف کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔