ضلعی انتظامیہ کا جعلی کھاد اور زرعی ادویات کے روک تھام کیلئے کریک ڈاؤن

June 05, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر ) ضلعی انتظامیہ کا جعلی کھاد اور زرعی ادویات کے روک تھام کیلئے کریک ڈاؤن، اسسٹنٹ کمشنر سٹی سمیل مشتاق اور اسسٹنٹ کمشنر صدر عامر افتخار سمیت اسسٹنٹ کمشنرز شجاع آباد اور جلالپور پیر والہ نے محکمہ زراعت کے افسران کے ہمراہ تحصیلوں میں چھاپے مارے،کریک ڈاؤن کے دوران جعلی زرعی ادویات اور کھاد فروخت کرنے والے 5 افراد گرفتار کرلیے گئے جب کہ ملزمان کی دکانیں اور گودام سربمہر کردیے گئے،اسسٹنٹ کمشنر جلالپور پیر والہ راحیل مرزا اور اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد فیاض علی جتالہ نے بھی جلالپور پیر والہ، شجاع آباد میں کارروائیاں کرتے ہوئے 7 مقدمات بھی درج کروائے،اس دوران اسسٹنٹ کمشنرز نے کھاد و زرعی ادویات کے نمونہ جات قصبے میں لے لیے،ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے کہا کہ کسان بھائیوں کو ریلیف دینے کیلئے مافیا کو نکیل ڈالیں گے، محکمہ زراعت کو کھاد اور زرعی ادویات کا مکمل سٹاک چیک کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔