محبت کاسب سے بہترین ،باعزت اورحقیقی ذریعہ مسنون نکاح ہے، زبیر احمد ظہیر

June 05, 2023

لاہور(خبرنگار)اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ اور مرکزی جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ محبت کا سب سے بہترین ، با عزت، محفوظ اور حقیقی ذریعہ مسنون نکاح ہے۔ نکاح میں ہی اصل سکون، اطمینان اور لذت ہے جس کا حصول اور کسی بھی حرام یا ناجائز طریقہ سے ممکن نہیں۔ و مولانا عبد الستار نیازی کے صاحبزادے حافظ محمد مدثر کے نکاح کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔تقریب میں ممتاز عالمِ دین مولانا محمد ناصر مدنی ، پروفیسر فیاض احمد سلفی، مولانا محمد اسلم صدیقی اور الحاج عبد الستار بھی موجود تھے ۔