دین اسلام اوروطن کیلئے پوری قوم متحد ہے، عظمت قرآن کانفرنس

June 05, 2023

لاہور (نمائندہ خصوصی) دین اسلام اور وطن کے لئے پوری قوم متحد ہے ۔ملک سیاسی انتشار فتنہ کا متحمل نہیں ہوسکتا پاکستان کو سیکولر ریاست نہیں بننے دیں گے ،ان خیالات کااظہارجے یوآئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان جے یوآئی پنجاب کے سرپرست مولانا فضل الرحمن درخواستی جمعیت لاہورکے امیر مولانا نعیم الدین ،مولانا قاری رفیق احمد اور دیگر علماء نے جامعہ مسجد نور اور دیگر مقامات میں عظمت قرآن کانفرنس اور استحکام پاکستان کانفرنسوں سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ ملک کو غیر مستحکم کرنے کی سازش ہورہی ہے لیکن علماء عوام سے مل کر ایسے ایجنڈے کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔انہوں نے کہاکہ کہ ملک اسلام کے نام پر بنا ہے پاکستان کو سیکولر ریاست نہیں بننے دیں گے جمعیت علماء اسلام ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے پرامن جدوجہد کررہی ہے اور ہم اس ملک کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں ہمارے اکابرین نے آزادی اور جرات کا درس دیا ہے غلامی ہماری تاریخ میں نہیں ہے ۔