صوبائی وزیر پرائمری ہیلتھ کے مختلف ہسپتالوں کے دورے

June 05, 2023

لاہور ( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیر پرائمری ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر نے ہولی فیملی، بینظیر بھٹو، ڈی ایچ کیو اور راولپنڈی انسٹیٹوٹ آف یورالوجی کے دورے کئے اور علاج معالجہ کی سہولیات اور ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر نے اس موقع پر ایکسرے فلمز کی کمی کا بھی نوٹس لیا اور آج محکمہ صحت کا ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا تاکہ صورت حال کا جائزہ لے کر مسئلہ کو حل کیا جا سکے ۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے اس موقع پر کہا کہ علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔