سیاسی جماعتوں کے مذاکرات، بحرانوں کے حل کا واحد راستہ، ثروت اعجاز

June 05, 2023

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر ) پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک میں بحرانوں کے حل کا واحد راستہ سیاسی جماعتوں کے مذاکرات میں ہے،ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے سیاسی استحکام اور آئین کی عمل داری لازم ہونی چاہیے،آئین کی بالادستی ہوگی تو ملک ترقی کریگا بے روزگاری ختم اور عام آدمی خوشحال ہوگا، ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے حکمرانوں کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر مختلف علاقوں سے آئے ہوئے معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ جمہوریت تو غریبوں کو تحفظ اور حقوق فراہم کرتی ہے مگر موجودہ جمہوریت میں مسلسل غریبوں کا استحصال کیا جارہا ہے، آمرانہ طرز پالیسیاں کسی طور بھی ملک وقوم کے مفاد میں نہیں ہے۔