سپر ہائی پر لوٹ مار کرنے والے دو ڈاکو فرار کی کوشش میں ڈمپر کی ٹکر سے زخمی

June 05, 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر )سپر ہائی پر لوٹ مار کرنے والے دو ڈکیت ڈمپر کی ٹکر سے زخمی ہو گئے،تفصیلات کے مطابق نیو سبزی منڈی کے قریب موٹر سائیکل سوار تین ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کرنے میں مصروف تھے کہ اس دوران پولیس پارٹی گشت کرتے ہوئے پہنچنے والی پولیس پارٹی کو دیکھ کر مخالف سمت سے فرار ہو رہے تھے کہ سامنے سے آنے والے ڈمپر سے ٹکرا گئے جس سے دو ملزمان ریئس اللہ ولد نصیب اللہ اور شرافت ولد سید اللہ زخمی ہوگئے جبکہ ان کا ساتھی مانی موٹرسائیکل پر فرار ہوگیا ۔