کراچی، پٹرول کم، پھر بھی چنگ چی والوں کا کرایہ کم کرنے سے انکار

June 05, 2023

کراچی(این این آئی)کراچی کی سڑکوں پر غیر قانونی چنگچی رکشوں کا راج ہے، جو من مانے کرائے وصول کر رہے ہیں۔پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ٹرانسپورٹرز نے کرایہ کم نہ کیا، رکشہ اور چنگچی ڈرائیورزنے کہاکہ پیٹرول مزید سستا کیا جائے تو کرایہ کم کریں گے، مسافر بھی ٹرانسپورٹرز کی لوٹ مار سے تنگ ہیں۔کراچی میں سرکاری پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر ہے، شہر کی سڑکوں پر غیر قانونی چنگ چی رکشوں کا راج ہے جو من مانے کرائے وصول کرتے ہیں۔شہریوں کے مطابق پیٹرول 5 روپے مہنگا ہوتے ہی کرایا 10، 20روپے بڑھا دیا جاتا ہے۔