سندھ کے شہری علاقوں کو 50 سال سے کم گنا جارہا ہے، خالد مقبول

June 05, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ سندھ کے شہری علاقوں کو 50سال سے کم گنا جا رہا ہے 2017 کی مردم شماری میں آبادی آدھی کردی گئی لیکن زیادتیوں کا یہ سلسلہ 2023میں بھی جاری رکھتے ہوئے آبادی مزید کم دکھانے کی سازش کی گئی تھی جس کو ہم سب کی مشترکہ جدوجہد نے ناکام بنایا، ہم اقلیتی برادری کو اقلیت نہیں اپنی طاقت سمجھتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز بہادرآباد سے متصل پارک میں اقلیتی امورکمیٹی کے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم واحد جماعت ہے جو رنگ نسل و مذہب میں کوئی تفریق نہیں رکھتی اس کے قیام کا مقصد ہی مظلوموں، محروموں اور مجبوروں جن کے ساتھ بھی ظلم ہورہا ہے انھیں انکا حق دلانا ہے۔