کراچی سمیت تمام اضلاع میں پیپلز پارٹی کے میئر منتخب ہونگے، شرجیل میمن

June 05, 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر) وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد تمام اضلاع میں پیپلز پارٹی کے میئر منتخب ہوں گے ، بلدیاتی الیکشن کے نتائج آئندہ عام انتخابات کی ریہرسل ہے ۔ سندھ بھر میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں مخصوص نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے والے پیپلز پارٹی کے نمائندگان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ایک بیان میں وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے سندھ بھر میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے اور یہ کامیابی اس بات کا مظہر ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے۔