محتاط ڈرائیونگ اور روڈ سیفٹی کو یقینی بناکر حادثات پر قابو پایا جا سکتا ہے، بشارت علی

June 06, 2023

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر)نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کے سینئر پیٹرولنگ آفسر موبائل ایجوکیشن یونٹ ویسٹ زون بشارت علی نے کہا ہے کہ محتاط ڈرائیونگ اور روڈ سیفٹی کو یقینی بناکر روڈ حادثات پر قابو پایا اور انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جاسکتا ہےیہ بات انہوں نے نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب کے تعاون سے صحافیوں کے لیے روڈ سیفٹی اور محتاط ڈرائیونگ کے حوالے سے کوئٹہ پریس کلب میں منعقدہ ورکشاپ کے شرکاء کو ڈرائیونگ کے اصولوں اور روڈ سیفٹی کے بارے میں آگاہی دیتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ استعمال نہ کرنا ، بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل چلانا ، دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال کے خطرات ، پیدل چلنے والون کی جانب سے اوور ہیڈ برج ، زبیرا کراسنگ کی بجائے سٹرک استعمال کرنے کے خطرات اور دیگر ٹریفک قوانین سے متعلق بھی آگاہی فراہم کی انہوں نے بتا یا کہ دنیا بھرمیں سالانہ 93 لاکھ لوگ روڈ حادثات کے باعث موت کی آغوش میں چلے جاتے ہیں جبکہ پاکستان بھر میں 30ہزاراور بلوچستان میں سالانہ 8ہزار لوگ روڈ حادثات کا شکار ہو رہے ہیں جس کی بڑی وجہ تیز رفتاری اور روڈ سیفٹی کے اصولوں سے نا آشنائی ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی پر عمل پیرا ہو کر انسانی جانوں کے ضیاع کو رویکا جاسکتا ہےانہوں نے کہا کہ سڑکوں پر لگائے گئے سائن بورڈ پر ہدایت پر عمل کرنے سے ٹریفک حادثات میں کمی ہو سکتی ہے، انہوں نے کہاکہ موٹر وے پولیس بلوچستان کے مختلف اضلاع میں محدود وسائل میں رہتے ہوئے بہترین انداز میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ اس موقع پر صدر کوئٹہ پریس کلب عبدالخالق رند نے کہا کہ موٹروے پولیس کی جانب سے دی جانے والیآگاہی انتہائی سود مند ثابت ہوگی کیونکہ شہرکی سٹرکوں اور قومی شاہراہوں پر عام قوانین کی معلومات نہ ہونے کی وجہ حادثات کے باعث زیادہ اموات ہورہی ہیں انہوں نے مستقبل میں بھی اسطرح کے پروگرام منعقدکرنے پر زور دیا۔