ریڈ زون سمیت کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں آج گیس بند رہے گی

June 06, 2023

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) سوئی سدرن گیس کمپنی کے اعلامیہ کے مطابق ضروری مرمت کے سلسلے میں آج 6 جون بروز منگل دوپہر 2 بجے سے شام 6 بجے تک زرغون روڈ،بلوچستان ہائیکورٹ،گورنر ہاؤس ،وزیر اعلی ہاؤس،جناح روڈ ،کواری روڈ، سرکی روڈ،سیٹلائٹ ٹاؤن ،لیاقت بازار،شاہراہ اقبال،کاسی روڈ، پشتون آباد،علمدار روڈ،پشتون آباد،مری آباد،طوغی روڈ،مشن روڈ و ملحقہ علاقوں میں گیس کی سپلائی بند رہے گی صارفین اس دوران متبادل ایندھن کا بندبست کرلیں۔