جماعت دہم امتحانات کے نتائج کا اعلان 31 جولائی کو ہوگا

June 06, 2023

راولپنڈی (ناصر چشتی خصو صی نمائندہ) پنجاب بھر کے تما م تعلیمی بورڈز میں لئے جانے والے مختلف امتحانات کے نتائج کا اعلان ان تاریخوں میں ہو گا ۔ جماعت دہم کے امتحانات کے نتائج کا اعلان 31 جولائی، جماعت نہم کے نتائج کا اعلان 26 اگست جبکہ سیکنڈ ائرکے رزلٹ کا اعلان 23 ستمبر کو کیا جائے گا۔