پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات آج سے شروع ہونگی

June 06, 2023

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) پنجاب کے سرکاری تعلیمی اداروں میں آج سے موسم گرما کی تعطیلات شروع ہو جائینگی۔ تعلیمی ادارے اب 20اگست کو دوبارہ کھلیں گے۔ ادہر بعض نجی تعلیمی اداروں نے حکومت پنجاب کے تعطیلات کے حکم کو ہوا میں اُڑا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کہیں امتحانات ہو رہے ہیں اور کہیں کورس کو طے شدہ شیڈول کے مطابق مکمل کرنا ہے۔ سی ای او ایجوکیشن یاسین بلوچ نے جنگ کو بتایا کہ آج سے چیکنگ کی جائیگی‘ اگر کوئی نجی سکول کھلا پایا گیا تو سخت کارروائی ہو گی جبکہ اکٹھی فیسیں وصول کرنیوالے سکولوں کیخلاف بھی کارروائی ہو گی۔