بلدیاتی فنڈز کی فراہمی کیلئے ہماری جدوجہد جاری ہے، حاجی زبیر علی

June 06, 2023

پشاور( وقائع نگار )میئر پشاورحاجی زبیر علی نے کہاہے کہ بلدیاتی نظام کو مضبوط بنانے اور انہیں فنڈز کی فراہمی کیلئے ہماری جدوجہد جاری ہے اور بہت جلد تمام بلدیاتی نمائندگان اس حوالے سے خوشخبری سنیں گے۔مقامی حکومتیں ہی عوام کے مسائل بہتر انداز میں حل کر سکتی ہے۔ پی ٹی آئی حکومت نے بلدیاتی نظام کو مفلوج رکھا تھا اور یہی وجہ ہے کہ عوامی مسائل میں کمی کی بجائے اضافہ ہو ا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علما اسلام ضلع مردان کے وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا۔اس موقع پر نگران صوبائی وزیر تعلیم رحمت سلام خٹک بھی موجود تھےحاجی زبیر علی نے کہاکہ صوبے کی معیشت کو دس سا ل میں پی ٹی آئی نے جو نقصان پہنچایا ہے اسے پورا کرنے میں بہت زیادہ وقت لگے گا۔منافع بخش صوبے کے پاس آج تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے لئے فنڈز نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ دس سال میں 900ارب روپے سے زائد قرضہ لینے والی تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کے چند رہنماؤں نے اپنی جیبوں میں ڈال کر صوبے کی معیشت کو بری طرح نقصان پہنچایا۔دوسروں پر کرپشن کے الزامات لگانے والے آج ایک دوسرے کے خلا ف وعدہ معاف گواہ بننے کے لئے تیار ہے۔میئر پشاور نے کہاکہ انتخابات سے قبل احتساب ہونا چاہیئے تاکہ عوام کو پتہ چل سکے کہ کس نے کتنا کرپشن کیا ہے۔آج بی آر ٹی بس کو چلانے کے لئے فنڈز نہیں ہے