جدبا‘ نئے کرایہ لسٹ کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کی تنبیہ جاری

June 06, 2023

پشاور(جنگ نیوز)صوبائی حکومت کے احکامات کے پیش نظر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر جدبا حسرت خان نے پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد گاڑیوں کا کرایہ کم کر کے نئی لسٹ جاری کر دی اور اس پر عمل درآمدکا فوری آغاز کر دیا گیا۔ اسی سلسلہ میں آج مختلف اڈوں کا ہمراہ ٹریفک انچارج معائنہ کیا گیا اورمذکورہ لسٹ کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کی تنبیہ جاری کی گئیں۔