خیبر پختونخوا میں مسلم لیگ بچاؤ تحریک زور پکڑ گئی ہے، عبدالسبحان خان

June 06, 2023

پشاور(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صوبائی سینئر نائب صدر اور سابق صوبائی وزیر اطلاعات سپورٹس و کلچر عبدالسبحان خان نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے چہیتے امیر مقام پرویزمشرف دور میں بھی مسلم لیگ کیخلاف سازش کرتے رہے اور اب بھی سازش کر رہے ہیں میاں محمد نواز شریف کے جانثاروں اور مسلم لیگی کارکنوں کی طرف سے پرویز مشرف دور میں بھی امیر مقام کی سازشوں کو کامیاب ہونے نہیں دیا گیا اور اب بھی کامیاب ہونے نہیں دیا جائے گا عبدالسبحان خان نے مسلم لیگ کے صوبائی نائب صدر نعیم بہادر خان مسلم لیگ کے بزرگ رہنما و مجاہد تحریک پاکستان ملک سید عمران خان ایصال خان حاجی عبدالسلام خان اور ہمایون خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انکشاف کیا کہ پرویز مشرف دور میں امیرمقام کو وفاقی وزیر بنا کر انہیں مسلم لیگ کے خلاف سازشیں کرنے کاٹاسک حوالہ کیا گیا۔ عبدالسبحان خان نے بتایا کہ وفاقی وزیر بننے کے بعد امیر مقام نوٹوںسے بھرا بریف کیس لیکر ان کے پاس آئے اور انہیں میاں محمد نواز شریف کا ساتھ چھوڑنے کے لئے دو کروڑ روپے کی پیشکش کی تاہم ان کی طرف سے جواب دیا گیا کہ دو کروڑ روپے تو کیا اگر انہیں دو ارب روپے بھی دیئے جائیں تو وہ میاں محمد نواز شریف اور مسلم لیگ کا ساتھ نہیں چھوڑ سکتے جس پر وہ مایوس ہو کر واپس چلے گئے۔ خیبر پختونخوا میں میں میاں محمد نواز شریف کے جانثار اور مسلم لیگ کے وفادار کارکن امیر مقام کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے میدان میں نکل آئے ہیں۔ مسلم لیگ کے کئی مرکزی صوبائی و ضلعی عہدیدار وں خیبرپختونخوا کے سابق گورنر سابق وزیراعلیٰ و کئی سابق صوبائی وزرا کی طرف سے مسلم لیگ نظریاتی گروپ کا ساتھ دینے اور مسلم لیگ مردان کی پوری کابینہ کی طرف سے امیر مقام کے خلاف بعاوت سےامیر مقام کی نیند حرام ہو گئی ہے ۔