سرکاری سکولز کو نجی سیکٹر کے مقابلے میں لانے کیلئے نصاب تعلیم اپڈیٹ

June 06, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر تعلیم کے شعبے میں اصلاحات لانے کیلئے عملی اقدامات پر عمل پیرا ہیں، سرکاری سکولز کو نجی سیکٹر کے مقابلے میں لانے کیلئے آئی ٹی لیب اور جدید کلاس رومز سمیت نصاب تعلیم بھی اپ ڈیٹ کیا گیا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں علی گڑھ سکول گول باغ کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نعمان افضل اور محکمہ تعلیم کے افسران بھی موجود تھے، ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ علی گڑھ سکول میں زیر تعلیم بچوں کو تاب ناک مستقبل دینے کیلئے سکول کو نجی سیکٹر کے تعاون سے اپ گریڈ کیا جارہا ہے، اس حوالے سے نئے کلاس رومز اور فیکلٹی میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔