بھائی کے قتل کا مقدمہ درج کر کےملزمان کوگرفتار کیا جائے: محمد صفدر

June 06, 2023

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) مظفرگڑھ کے علاقہ خانپور بگا کھنگن شمالی بستی چٹھہ سیال کے رہائشی محمد صفدر نے شاہد سرفراز خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہمیرے بھائی کے قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔ میرا 30سالہ گونگا بہرہ بھائی محمد اجمل گھر کے صحن میں سویا ہوا تھا کہ ملزمان نے گھر گھس کر اس کے منہ پر تکیہ رکھ کر اسے قتل کر دیا ، تھانہ صدر مظفرگڑھ پولیس اور میڈیکل آفیسر ملزمان سے ساز باز ہو گئے اور آج ایک سال گزر جانے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی،ملزمان صلح کے لیے دھمکیاں دے رہے ہیں وجہ عناد یہ ہے کہ ہمارے اور مذکورہ ملزمان کے درمیان رقبہ کا تنازعہ چل رہا ہے۔