زمین کے تنازع پر فائرنگ سے ایک شخص کی جان لینے والے ملزمان کیخلاف مقدمہ

June 06, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس تھانہ صدر ملتان کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، 01 منشیات فروش گرفتار، 2 کلو گرام سے زائد چرس برآمد، مقدمہ در ج، پولیس تھانہ صدر ملتان نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم سیف سلیم کو گرفتار کر کے 2 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی، گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ صدر ملتان میں مقدمہ درج کرکے کارروائی کی جارہی ہے، پولیس تھانہ مظفرآباد کو محکمہ سول ڈیفنس کے آفیسر نے درخواست دی کہ دوران چیکنگ شیر شاہ روڈ پر ملزمان ذیشان اور الطاف غیر قانونی منی پٹرول پمپ لگا کر شہریوں کو پٹرول فروخت کر رہے تھے، ان کو رنگے ہاتھوں پکڑا، پولیس نے مقدمات درج کر لیے، پولیس تھانہ مخدوم رشید کو محمد اعظم نے درخواست دی کہ اس کو ملزم خلیل احمد نے جانوروں کے کاروبار کے لین دین پر 8 لاکھ 87 ہزار روپے مالیت کا ایک چیک دیا جو کہ بوگس تھا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعے کی تفتیش شروع کردی، پولیس نے زمین کے تنازع پر اندھا دھند فائرنگ کر کے ایک نوجوان کو قتل اور دوسرے کو شدید زخمی کرنے کے واقعے میں ملوث میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، پولیس تھانہ بستی ملوک کو اصغر علی نے درخواست دی کہ اس کا داماد جمشید علی کا ملزم عبداللہ کے ساتھ زمین کا تنازع چل رہا تھا، گزشتہ روز جمشید اپنے دوست مہران کے ہمراہ موٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ اڈا منیر آباد کے قریب مسلح ملزمان عبداللہ نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، فائرنگ کی زد میں آکر جمشید موقع پر جاں بحق جب کہ مہران شدید زخمی ہوگیا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔