پریکٹیکل امتحان دینے والی طالبات سے سکول ملازم کا غیر اخلاقی رویہ

June 06, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر )گورنمنٹ جونیئر ماڈل گرلز ہائی سکول گلگشت میں پریکٹیکل امتحان دینے والی طالبات کیساتھ پرچہ تقسیم کرنے والے سکول کے درجہ چہارم کے ایک ملازم کی طرف سے غیر اخلاقی رویہ برتنے کا انکشاف ہواہے، شکایات پرسکول پرنسپل نے مذکورہ اہلکار کوشوکاز نوٹس جاری کردیا،بتایا گیا ہے کہ ڈیپارٹمنٹ کی بدنامی کے پیش نظر محکمہ تعلیم سکولز کے حکام کی طرف سے معاملے کودبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔