دور دراز دیہی علاقوں میں خاندانی منصوبہ بندی آگہی مہم تیزی سے جاری

June 06, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ آفیسر ملتان فیاض احمد چوہدری کی ہدایت پر دور دراز کے دیہیعلاقوں میں خاندانی منصوبہ بندی آگہی مہم کا کام تیزی سے جاری، اس سلسلے میں گزشتہ ہفتہ کے دوران ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ملتان فیاض احمد چوہدری کی رہنمائی میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر(C&T) ملتان ملک محمد حسن نے ملتان سٹی،صدر اور جلال پور پیر والا کے مختلف قصبہ جات میں فیملی ویلفیئر اسسٹنٹ اور دیگر فیلڈ سٹاف اور محکمہ بہبود آبادی کے ساتھ منسلک رجسٹرڈ ائمہاورخطیبوںکی مدد سے خاندانی منصوبہ بندی کے کامیاب آگہی پروگرام منعقد کیے جس میں کثیر تعداد میں مقامی لوگوں نے شرکت کی،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ملتان ملک محمد حسن نے شرکاکو ماں اور بچے کی صحت، بچوں کے درمیان وقفے کے آسان طریقوں اور محکمہ کے فیملی ہیلتھ کلینکس اور فلاحی مراکز میں محکمہ کی طرف سے سے مفت دستیاب سہولیات اور ادویات کے بارے میں معلومات دیں۔