کورین والدین کی بھارتی بیٹی کون ہے؟

June 06, 2023

کورین سوشل میڈیا انفلوئنسر جیون کو بھارت سے اس قدر محبت ہے کہ خود کو کورین والدین کی بھارتی بیٹی کہتی ہیں۔

انفلوئنسر جیون بھارت سے محبت میں اپنے والدین کو لے کر تاج محل پہنچ گئیں اور شلوار قمیص میں تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوٹیوبر جیون اپنے یوٹیوب چینل پر ہندی زبان میں بھارت میں تجربے کو دستاویزی صورت میں پیش کرتی ہیں۔

حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر انفلوئنسر نے اپنے والدین کے ہمرا تصویر شیئر کی ہے۔


اس خوبصورت تصویر کے عقب میں تاج محل ہے اور جیون ہندوستانی رنگ میں رنگتے ہوئے گلابی شلوار قمیص زیب تن کی ہوئی ہیں اور ساتھ انہوں نے خود کو ’کورین والدین کی بھارتی بیٹی‘ مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میرے والدین کو یہ جگہ دیکھتے ہی بہت پسند آئی ہے، جس پر مجھے بےحد خوشی ہے۔