گندم و آٹے کی قیمتوں میں استحکام کیلئے دفعہ 144 نافذ العمل ہے

June 07, 2023

کوئٹہ (خ ن)محکمہ خوراک کے اعلامیہ کے مطابق صوبے سے گندم اور آٹے کی دیگر صوبوں کو ترسیل کی روک تھام کے لئے صوبے بھر خصوصاًنصیر آباد ڈویڑن میں دفعہ 144 نافذالعمل ہے اس اقدام کا مقصد صوبے میں پیدا ہونے والی گندم کو صوبے سے باہر لےجانے سے روکنا ہے تاکہ صوبے میں گندم کی آئندہ پیداوار کے سیزن تک گندم اور آٹے کی کمی نہ ہو اور قیمتوں میں استحکام برقرار رکھا جا سکے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجواور وزیر خوراک زمرک خان اچکزئی کی ہدایات کے مطابق گندم کی امدادی قیمت میں اضافہ کر کے نہ صرف طویل عرصہ بعد گندم کی خریداری کا ہدف پورا کیا گیا ہے بلکہ گندم کی دیگر صوبوں کو غیر قانونی ترسیل کی روک تھام کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے۔