وفاق اورپنجاب میں پیپلزپارٹی حکومت بنائے گی، رانا فاروق سعید

June 07, 2023

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)آئندہ مرکز اور پنجاب میں پیپلز پارٹی حکومت بنائیگی،سیاسی ٹرینڈ بتا رہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی عوام میں مقبولیت بڑھ رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے قائم مقام صدر رانا فاروق سعید نے پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرزفیصل میر ممتاز مون خان انعام الحق ڈوگر اور جنید ڈوگر،سبط حسن،منصور کٹاریہ،مستنصر کامران،مہتاب سومرو،محسن گجر پر مشتمل پی ایس ایف کے وفد کی ملاقات کے دوران کیا۔رانا فاروق سعید نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز اپنے حلقوں کو پارٹی پرچموں سے بھر دیں۔