یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے وفد کاجناح ہاؤس کادورہ

June 07, 2023

لاہور (خبرنگار) یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے وفد نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا کی قیادت میں گزشتہ روز جناح ہاؤس کا دورہ کیا۔ وفد میں شامل اساتذہ اور طلبہ و طالبات نے جناح ہاؤس کے تباہ شدہ حصوں کو دیکھ کر نہایت دکھ کا اظہار کرتے ہوئے 9 مئی کے دل سوز واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ وفد نے پاک فوج کے شہداء و غازیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور افواج پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے 9 مئی کے واقعات میں ملوث ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کا بھی مطالبہ کیا۔