کے ڈی اے کو سڑکوں کے نئے تعمیراتی ٹھیکے جاری کرنے سے روک دیا گیا

June 07, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس یوسف علی سعید اور جسٹس محمد عبد الرحمٰن پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کے ڈی اے کو سڑکوں کی تعمیرات کے نئے ٹھیکے جاری کرنے سے روک دیا، درخواست کی سماعت پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ کے ڈی اے نے ضلع ملیر کی دو اور شرقی کی ایک سڑک کی تعمیر کے لیے بولیاں طلب کیں، میرے موکل سمیت 2 کمپنیوں نے کی جانب سے کم ترین بولی کے باوجود انکی بولی قبول نہیں کی گئی اور 39 نمبر کی بولی منظور کی گئی، کے ڈی اے کا یہ عمل بدنیتی پر مبنی اور من پسند کو نوازے کی کوشش ہے، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ سماعت تک کسی بھی کمپنی کو ٹھیکہ دینے کا حتمی فیصلہ نہ کیا جائے، عدالت نے کے ڈی اے سمیت فریقین کو 9 جون کیلئے نوٹس جاری اور سڑکوں کی تعمیرات اور ٹھیکے سے متعلق تفصیلات طلب کرلیں۔